منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل طاہر محمد کے ماموں انتقال کرگئے (انا للہ ونا الیہ راجعون)

پاکستان (محمد وسیم افضل قادری) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل طاہر محمد کے ماموں گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے( انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، امور خارجہ کے سٹاف ممبران ندیم احمد اعوان، محمد وسیم افضل قادری، عظمت علی قادری، علی حسنین ہاشمی، میاں اشتیاق احمد، حافظ محمد عمیر وقاص اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ ناظمین و سٹاف ممبران نے طاہر محمد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ماموں کی وفات گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ تمام قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔ دریں اثنامرکز کی ہدایات کی روشنی میں مرکزکی نمائندگی کرتے ہوئے آزادکشمیر، میرپور اور گردونواح کی تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان نے طاہر محمد کے ماموں کی نماز جنازہ میں بھر پور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top