حضرت بابا ولی محمد سرکار رحمۃ اللہ علیہ کا 74واں سالانہ عرس مبارک 14 اکتوبر کو شروع ہوگا
اختتامی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے اسکالر علامہ محمد لطیف مدنی خصوصی خطاب کریں گے
ٹھینگ موڑ۔ (الہ آباد) برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی بزرگ حضرت بابا ولی محمد سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 74 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی کی صدارت میں 14 اکتوبر 2011ء بروز جمعۃالمبارک کو شروع ہوں گی۔ الہ آباد ( ٹھینگ موڑ) کے نواحی گاؤں موضع رسول پور پولیکے میں آستانہ عالیہ دربار بابا ولی محمد رحمۃ اللہ علیہ پر تقریبات کا آغاز مزار کو غسل دینے سے ہوگا۔
عرس میں سردار شیر افگن (سابق چیف سیکرٹری ٹو چیف منسٹرپنجاب)، سردار وقاص حسن اختر موکل، میاں اصغر علی مٹھو (سابق تحصیل ناظم)، سردار جہانزیب حسن اخترموکل، چوہدری محمد یسیٰن، شیخ رشید اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔
15 اکتوبر کو ظہر کی نماز کے بعد محفل نعت خوانی اور محفل درود ہوگی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی خصوصی خطاب کریں گے۔ محفل سماع میں معروف قوال مولوی حیدر حسن اختر قوالی، رمضان شکوری وہمنوا اور نصرت نقیبی وہمنوا قوالی پیش کریں گے۔ عرس مبارک کی تقریبات میں انجمن غلامان مصطفی، سنی فورس الہ آباد اور تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کی جملہ تنظیمات بھی شرکت کریں گئی۔ عرس تقریبات کا اختتام 16 اکتوبر کو خصوصی دعاسے ہوگا۔
تبصرہ