منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا مظفر آباد میں زیر تعمیر اسکول کا دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں گوجرہ کے مقام پر زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول اور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ ماڈل اسکول منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں زلزلہ 2010ء کے متاثرین کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ترکی کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے اس پروجیکٹ کو ابتدائی طور پر حکومت نے روک دیا تھا، تاہم دو سال کے بعد اس کی تعمیراتی منصوبے کی دوبارہ اجازت دے دی گئی ہے۔ اب اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے محمد پرویز قریشی کو اس پروجیکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ماہرین تعمیرات پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی بھی ان کے ساتھ شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کی نگرانی مرکزی سطح سے میاں افتخار احمد، میاں طاہر یعقوب اور انجینئر افضال غوث کر رہے ہیں۔

2 اکتوبر 2011ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے میاں افتخار احمد اور انجینئر افضال غوث کے ہمراہ زیر تعمیر اسکول کا دورہ کیا۔ جس میں باونڈری وال کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسکول میں پرائمری سیکشن کے لیے کمروں کی تعمیر کے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر کمروں کی Dimarcation قبل ازیں تعمیرات کمپنیوں سے جو ٹینڈر طلب کئے گئے تھے۔ مرکزی کمیٹی نے تعمیراتی کام کیلئے تعمیراتی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور معیار و لاگت کے اعتبا ر سے ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنی سے معاہدہ کیا گیا اور انہیں کام کی تکمیل کیلئے چھ ماہ کا عرصہ دیا گیا۔

افتخار شاہ بخاری نے اب تک ہونے والے کام پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے قبل ان شاء اللہ اسکی عمارت کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا اور آئندہ تعلیمی سال سے پرائمری کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top