مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ اجتماع کے سلسلے میں بیداری شعور طلبہ سیمینار کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ اجتماع کے سلسلے میں بیداری شعور طلبہ سیمینار کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی جبکہ محمد سبطین ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے تمام عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جب وزیر آباد پہنچے تو کارکنان کی کثیر تعداد نے موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر شاندار استقبال کیا۔

سیمینار کا انعقاد مہناج القرآن اسلامک سنٹر وزیر آباد میں کیا گیا، اس موقع پر محمد نعیم صدر MSM وزیر آباد نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں مرکزی صدر MSM اور ضلعی صدر MSM گجرات کو آج کے سیمینار میں شرکت پر MSM وزیر آباد کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرایوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور ہم مرکزی صدر اور ضلعی صدر کے بے حد شکر گزار ہیں کہ اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود آج کے سیمینار میں تشریف لائے اور پروگرام کو رونق بخشی۔

بیداری شعور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر MSM محمد سبطین نے کہا کہ میں MSM وزیر آباد کو شاندار بیداری شعور سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کے اندر وہی جذبات اور حبی الوطنی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت تھی جس کی بناء پر قائداعظم نے فرمایا تھا کہ طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایا ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور قوم کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے انتشار کا شکار کیا جارہا ہے۔ MSM کا مقصد طلبہ کے اندر حبی الوطنی اور پاکستان کے استحکام کا جذبہ پیدا کرنا ہے اور MSM اس مقصد کو لے کر رات دن مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر طلبہ کے دلوں میں راسخ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی صدر MSM کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ 19 نومبر بروز ہفتہ لاہور کی سرزمین ناصر باغ میں ہونے والے عظیم الشان بیداری شعور طلبہ اجتماع میں MSM وزیر آباد صف اول ہو گی۔

بیداری شعور سیمینار سے جب مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی خطاب کیلئے تشریف لائے تو ہال نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں MSM وزیر آباد کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اتنے شاندار سیمینار کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے حالاے دگرگوں ہیں لیکن ان بدترین حالات کا اولین شکار نوجوان اور بالخصوص طلبہ ہیں۔ طلبہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دانشمند قومیں اپنے طلبہ کی مناسب تربیت کے ذریعے اپنے مستقبل کو محفوظ، روشن اور تابندہ بناتی ہیں۔ بدقسمتی سے حکومتی ترجیحات میں تعلیم کا مسئلہ ہمیشہ ثانوی حیثیت کا حامل رہا ہے۔ نظام تعلیم فرسودہ اور بنجر ہو چکا ہے، رہی سہی کسر تعلیمی اداروں پر قبضوں کی دوڑ میں مصروف بعض متشدد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذیلی طلبہ تنظیمات نے پوری کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیمات قلم اور کتاب سے ناطہ تور کر کلاشنکوف کو اپنی ضرورت بناچکی ہیں، تعلیمی ماحول میں بارود کی بو اس قدر رچ چکی ہے کہ امن و سکون کی فضا مکدور ہورہی ہے۔ غریب والدین کے سہارے لاشوں میں بدل رہے ہیں، لہو کے چھینٹوں سے تعلیمی اداروں کی چار دیواری داغدار ہورہی ہے، آج دین کی قدریں ختم ہوتی جارہی ہیں ایسے حالات میں ایک منفرد اور مثبت کردار کے ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ امن، محبت، رواداری کا پیغام دیا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا اسلحہ کلاشنکوف یا بندوق نہیں بلکہ علم اور کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بدلتی ہوئی دنیا میں طلبہ اور نوجوانوں کیلئے ایسی پالیسیاں ترتیب دینے کیلئے کوشاں ہے جس سے نوجوانوں میں مثبت شوچ و فکر پروان چڑھے اور انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے ان میں صبروتحمل اور برداشت کا جذبہ پیدا ہو۔ اسی پیغام کو لے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ان شاء اللہ 19 نومبر لاہور کی سرزمین ناصر باغ میں ہزاروں طلبہ پر مشتمل بیداری شعور طلبہ اجتماع منعقد کروارہی ہے جس سے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب بھی فرماہیں گے۔ ان شاءاللہ بیداری شعور طلبہ اجتماع طلبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ابوبکر، محمد سیماب، قاسم علی، فرحان علی اوردیگر کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

رپورٹ:محمد ضمیر مصطفوی مرکزی سیکرٹری میڈیا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top