شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج پریس کانفرنس میں پارٹی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گذشتہ دنوں ناصر باغ میں ہونیوالے بیداری شعور طلبہ اجتماع میں موجودہ سیاسی انتخابی نظام کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے قوم کو اسکے خلاف بغاوت کا کہا تھا۔اسی تسلسل میں وہ آج (جمعرات) دن 2:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی پالیسی کے حوالے سے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم اعلان کریں گے اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ 2004ء میں انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا اور انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top