مائنس ون یا 2 فارمولے سے قوم کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا: ڈاکٹر محمدطاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مائنس ون یا 2 فارمولے سے قوم کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ قوم مکمل تبدیلی چاہتی ہے اور ایسے کسی فارمولے کو قطاً قبول نہیں کیا جائے گا۔ نظام انتخاب کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ موجودہ نظام انتخاب و سیاست میں بنیادی تبدیلیاں لائے بغیر ملک و قوم کا مقدر نہیں بدلا جاسکتا۔ اقتدار کی میوزیکل چیئر کے سلسلے سے قوم مایوس ہوچکی ہے اور اب حسب سابق چہروں کی تبدیلی کو قوم قبول نہیں کرے گی۔ وہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر تحریک فیض الرحمن درانی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، انوار اختر ایڈووکیٹ، قاضی فیض الاسلام، جواد حامد اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ملک گھمبیر صورتحال سے گزررہا ہے، قوم کا مطالبہ شخصیات کی نہیں پورے سسٹم کی تبدیلی ہے اس لیے مائنس فارمولے سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم کا آغاز ناصرباغ سے ہوچکا اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک حقیقی تبدیلی عملی صورت میں سامنے نہیں آجاتی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان نظام کی تبدیلی کے لیے میدان عمل میں اتر آئیں، قوم کو دھوکہ دینے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top