کراچی (چورنگی، کالا پل اور صفورا) میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادر ی نے کراچی (چورنگی، کالا پل اور صفورا) میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی سفاکانہ کارروائیاں کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں، خونی درندے انسانی جانوں سے خون کی ہولی کھیل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ماسٹر مائینڈز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کا یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top