تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

تحریک منہا ج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2012 کو منہاج ہاوس میلاد سٹریٹ وارڈ نمبر 13 مین بازار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تحصیل کے صدر محمد شفیق طاہر نے کہا شیخ الاسلام شخصیت کے اعتبار سے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شیخ الاسلام کی شخصیت کے ہر گوشے اور ہر پہلو میں نقطہ کمال کی خوبیاں عطا فرمائی ہیں۔

اس پروقار تقریب میں ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز، تاجر برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوئے۔ اس خوبصورت پروگرام کے اختتام پر مہمانان گرامی اور عہدیداران نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا اور ان کی درزئی عمر اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top