منہاج مصالحتی کونسل سپین (بارسلونا) کے صدر محمد اقبال چوہدری کے والد نجیب احمد کی وفات پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اظہار افسوس

مورخہ: 20 مارچ 2012ء

نماز جنازہ میں راجہ جمیل اجمل، حافظ یاسر نسیم اور تحریک منہاج القرآن کے صوبائی، ضلعی اور سرائے عالمگیر کے قائدین کی شرکت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج مصالحتی کونسل سپین (بارسلونا) کے صدر محمد اقبال چوہدری کے والد نجیب احمد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم گذشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئے تھے انہیں ان کے آبائی علاقے سرائے عالمگیر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈائیریکٹر شعبہ امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، حافظ یاسر نسیم اور تحریک منہاج القرآن کے صوبائی، ضلعی اور سرائے عالمگیر کے قائدین نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے محمد اقبال چوہدری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top