محمد ضیاء الحق رازی کے خالو جان قضائے الہی سے انتقال کر گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل (کینیڈا) : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل ریسرچ سیکرٹری محمد ضیاء الحق رازی کے، خالو جان مؤرخہ 27 اپریل 2012ء کو قضائے الٰہی سے چیچہ وطنی (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے قائدین اور مقامی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ناظم امورخارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، دیگر مرکزی قائدین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی تنظیم نے محمد ضیاء الحق رازی سے ان کے خالو جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

برائے رابطہ: razilab@gmail.com

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top