اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

رمضان المبارک خود احتسابی کا عظیم درس دیتا ہے
ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی کاجامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم تربیت علامہ ڈاکٹرغلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہ مبارک مہینہ امت مسلمہ کو خود احتسابی کاعظیم درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے، صرف بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔ مسلمانوں کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسلام کے حقائق سننے کیلئے اپنے کانوں کو بہرہ کر رکھا ہے اور روایتی چیزوں میں الجھ کر دین کی روح کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام لوگوں کی مدد کرنے اور مواخات کے عظیم رویوں کو اپنانے کا درس دیتا ہے۔ معاشرے سے غربت، افلاس، بھوک، بد امنی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اور بہترین کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اسلام ایمان اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کیلئے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کیلئے ریاضت کا آغاز کرنے کیلئے رمضان المبارک بہترین مہینہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top