منہاج القرآن (سپین) کی جانب سے ہسپانوی میگزین کے خلاف توہین مذہب کا کیس آج دائر کیا جائے گا

بارسلونا (نوید اندلسی) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے ہسپانوی میگزین کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے مورخہ 01 اکتوبر 2012ء کو بارسلونا کی مقامی عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مطابق کیس دائر کرنے کے لئے سپین کے ماہر قانون دانوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سپین کے قانون کے اندر توہین مذہب کی واضح ممانعت موجود ہے جس کو بنیاد بنا کر مذکورہ میگزین سے سپین کے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات مجروح کرنے پر اعلانیہ معذرت نامہ شائع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورت انکار عدالت سے میگزین اور کارٹونسٹ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top