تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے گھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے

لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 کیمپ لگائیں جائیں گے

تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان فلاحی و تعلیمی منصوبہ جات کیلئے عید الاضحی کے موقع پرگھر گھر کھالیں اکھٹی کرنے نکلیں گے۔ دو لاکھ کھالوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے عید کے تینوں روز یہ سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں اجتماعی قربانی ہو گی جہاں متاثرین سیلاب میں گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور میں کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 300 کیمپ لگائے جائیں گے۔

لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سب سے بڑی قربان گاہ ٹاؤن شپ میں بنائی گئی ہے جہاں سینکڑوں جانوروں کی اجتماعی قربانی ہو گی۔ والدین کے سائے سے محروم ہو جانے والے 500 بچوں کیلئے ادارہ آغوش قائم کیا گیا ہے۔ کھالوں سے حاصل ہونیوالی آمدنی ان کی کفالت پر خرچ کی جائے گی جبکہ 400 بے سہارا بچیوں کی کفالت کیلئے ادارہ بیت الزہراہ کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top