پاکپتن : تنظیمی اجلاس برائے استقبال و آغاز انقلاب مہم
مورخہ 24 اکتوبر 2012 بروز بدھ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا اجلاس ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پاکپتن کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں تمام ضلعی و تحصیلی عہدیداران بشمول تمام UC'S کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکز سے تشریف لائے ہوئے پاکپتن شریف کے کوآرڈینیٹر استقبال و آغاز انقلاب مہم علامہ محمد لطیف مدنی نے کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد علامہ محمد لطیف مدنی نے ایجنڈا پر گفتگو کا آغاز کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں مرکز کی جانب سے دی گئی ہدایات اور ٹارگٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور ان ٹارگٹس کے حصول کے لیئے راہنما اصول و ضوابط بھی بیان کیے۔
اس اجلاس میں امیر تحریک ضلع پاکپتن الحاج رانا منظور علی، صدر تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری اور ناظم تحریک منہاج القرآن چوہدری فخر سعید جٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ امیر تحریک ضلع پاکپتن الحاج رانا منظور علی نے تمام عہدیداران و کارکنان کو خوش آمدید کہا اور مرکز سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ