ہمارا معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے، اس لئے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہو گئیں : علامہ صادق قریشی

تحریک منہاج القرآن ریاست بچانے کے ایجنڈے کے ساتھ میدان عمل میں اتر چکی
کراچی کے امن سے کھیلنے والے پوری قوم کے مجرم ہیں
علامہ صادق قریشی کاجامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے، اس لئے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہیں۔ قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی، اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ دینی اقدار سے دوری ہے۔ آج کی دنیا ثقافتی یلغار کے زیر اثر ہے، اس محاذ پر مسلم سکالرز اور حکومت کو بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب بھی حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے۔ اسلام انسانیت کو سلامتی اور امن دینے والا مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن سے کھیلنے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔ ملک و ملت کے بہترین مفاد میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر شخص کو شعوری بیداری کیلئے کام کرنا ہو گا، تا کہ معاشرے میں مثبت رویے پروان چڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں ایک بار پھر سیاست کا ماحول گرم ہو رہا ہے، کہیں تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں تو کہیں الیکشن کی، مگر تحریک منہاج القرآن ریاست بچانے کے ایجنڈے کے ساتھ میدان عمل میں اتر چکی ہے۔ موجودہ انتخابی نظام ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے، اس لئے عوام کو ریاست بچانے کیلئے نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے تحت ہو نے والے الیکشن ملک کو مسائل کی دلدل سے کبھی نہیں نکال سکتے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top