امت کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق اور معاملات کو مشعل راہ بنانا ہو گا : حافظ محمد احمد

مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور کے زیراہتما م حلقہ درود کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے رہنما حافظ محمد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری حیات میں ان کی صحبت میں بیٹھنے والا یہودی بھی رحمت سے محروم نہیں رہا تھا۔ آج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق محبت کی مضبوطی اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگی کے ہر شعبے کے لیے رحمت، برکت حاصل کرنا ہوگی تا کہ پوری دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کا فیض ہے کہ کائنات کا وجود قائم ہے۔ تحریک منہاج القرآن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت کرنے کا شعور بیدار کر رہی ہے۔ آج امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو محبت، احترام اور برداشت کے کلچر کی ضرورت ہے۔ یہ مثبت رویے عام ہونگے تو دائمی امن و سلامتی حاصل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں فنا ہوجاتا ہے وہ پیکر رحمت بن جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی زندگیوں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے آراستہ کریں تا کہ امت مسلمہ کی کھوئی ہوئی عظمت لوٹ آئے اور پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔ معلم انسانیت آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ان پر درود و سلام بھیجنا ہے۔ درود شریف کی اثر انگیزی یہ ہے کہ یہ فتنہ و فساد کا خاتمہ کر کے امن و سلامتی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق، معاملات اور سلوک کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں تو امت کی عظمت رفتہ بحال ہوگی۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں انکے دیئے ہوئے اصولوں پر عمل کرکے ہی انسانیت امان حاصل کرسکتی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق غلامی کے ٹوٹنے اور کمزور ہونے کے سبب امت زوال کا شکار ہے۔ مسلمان جن کی پیروی کررہے ہیں ان کے انسانی حقوق کے فلسفے میں مسلمان انسان ہی نہیں ہیں۔ تحریک منہاج القرآن امت کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق مضبوط کرنے کے لیے راغب کر رہی ہے تاکہ مسلمانوں کی زندگیوں کا سکون اور خوشیاں لوٹ سکیں۔

اس موقع پر کلیم قر یشی، حافظ محمد ادریس، انصر علی قادری، طا ہر مہر وی، ہارون گجر، محمد عا صم اور د یگر طلباء بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top