پیغام حسین کا پرچار آج کے دور کی ضرورت ہے۔ ہمہ وحید

ریگ زار کربلا سے جس حسینی فکر نے جنم لیا وہ پوری انسانیت کو خود داری و ہمت کا درس دیتی ہے۔

61 ھ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کربلا کے میدان میں جانثاری کی ایک نئی تاریخ رقم کر کے ایثار وقربانی کی ایک لازوال مثال قائم کی تھی۔ شہادت کی شاہراہ پر عزم و جرات کے 72 چراغ روشن ہوئے تھے۔ یہ چراغ رہتی دنیا تک محکوم اقوام، مظلوم طبقات اور استعمار کے خلاف اپنی آزادی کی جنگ لڑنے والے حریت پسندوں کے لیے مینارہ نور بنے رہیں گے۔ آج ہمیں پھر پیغام حسین کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور آج کے دور کی اس یزیدیت کے خلاف ہمیں حسینی شکر کا حصہ بن کر 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہے۔ اس ظالمانہ کرپٹ اور انسان دشمن نظام کو سمندر برد کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناظمہ دعوت لاہور ہمہ وحید نے راوی ٹاؤن B میں اہل تشیع کی خواتین مجلس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس پر اہل تشیع خواتین نے نہایت جوش وجذبہ کے ساتھ فکر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو سراہا اور 30 یونین کونسل میں 8 یونٹ بنے۔ انہوں نے مزید راوی ٹاؤن کی یونین کونسل 29 میں بھی انہی خیالات کا اظہار کیا جس میں تنظیم سازی ہوئی اور 23 دسمبر کو نہ صرف مینار پاکستان پہنچنے کا عہد کیا بلکہ لوگوں کو ہمراہ لانے کا عہد کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top