شیخ الاسلام کے شانہ بشانہ چل کر ملک خداداد کو بچائیں گے۔ یپر سید معصوم حسین شاہ نقوی

لانگ مارچ میں ہمارے لاکھوں مریدین شرکت کریں گے۔ پیر غلام محی الدین

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کے دوران JUP نیازی گروپ کے صدر پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان بنانے میں ہمارے باپ دادا نے قائد اعظم کا ساتھ دیا، اور ملک خداداد حاصل کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ آج 65 سال بعد پاکستان کی تکمیل کے لئے JUP نیازی گروپ کے لاکھوں اراکین لانگ مارچ میں اپنے خرچ پر شرکت کریں گے۔

 اس دوران پیر محبوب شاہ کاظمی چیئرمین متحدہ مشائخ کونسل پاکستان علامہ نزاکت حسین گولڑوی مرکزی صدر علماء کونسل، علامہ حسین احمد سعیدی مرکزی صدر پاکستان علماء و مشائخ جنوبی پنجاب تمام مرکزی عہدے داران نے سینکڑوں گاڑیوں اور لاکھوں مریدین کے ساتھ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top