ساجد میر اپنے سیاسی مرشد کی خوشامد میں اندھے ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر تنویر اعظم

ساجد میر اپنے سیاسی مرشد کی خوشامد میں اندھے ہو چکے ہیں۔ نام نہاد مذہبی لیڈر جو الیکشن ٹکٹ کیلئے نواز شریف کے گھر کا طواف کرتے نہیں تھکتے۔ قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر دو ہزار روپے لے کر 23 دسمبر کے عوامی استقبال میں آنے کا بہتان لگانے والوں کے کردار سے دنیا خوب واقف ہے۔

چیف آرگنائزرپاکستان عوامی تحریک تنویر اعظم سندھو نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حقیقی جمہوریت کو مستقل تحفظ دینے کے لئے، عوام کے بنیادی سیاسی حقوق کے حصول کی خاطر عملی اقدامات کی بات کی ہے۔ جس پر پوری قوم نے لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاسی دوکانداری چمکانے والے لیڈر سیاسی مفادات کی خاطر اخلاقیات کے دائرے سے بھی باہر نکل رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top