فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 03 مارچ 2013ء کوگرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔

گرینڈ ڈنر کی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، سینئر نائب صدرچودھری محمد اشرف، ناظم قاضی محمد ہارون کے علاوہ علامہ حسن میر قادری( امیر منہاج یورپین کونسل) اور دیگر تحریکی ساتھیوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شیخ زاہد فیاض نے جملہ شرکاء کو اپنے دعوتی تربیتی دورہ یورپ کی تفصیلات بتائیں اور فرانس کی تنظیم کا ان کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top