مصنف وکالم نگار عمر ریاض عباسی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بن گئے۔

مورخہ: 06 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے مبارک باد۔
سردار منصور خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام مصطفی نورانی اور غلام علی خان کی جانب سے مبارکباد۔

اسلام آباد: معروف مصنف اور کالم نگار عوامی تحریک کے رہنما عمر ریاض عباسی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بن گئے، گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے عمر ریاض عباسی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور اپنی جانب سے اور عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور مرکزی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عمر ریاض عباسی پہلے سے بڑھ کر اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ، غلام علی خان، غلام مصطفی نورانی اور شمریز اعوان نے عمر ریاض عباسی کو دلی مبارک باد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top