اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ ڈاکٹر طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے معاملے پر بے بسی کا اظہار انتہائی افسوس ناک ہے۔ جعلی ڈگری ثابت ہونے کے بعد ممبر آرٹیکل 63 (F) کے تحت صادق اورامین نہیں رہتا اور الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو جاتا ہے مگر جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا واضح کہنا کہ ہم ایسوں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتے ملک کا مستقبل داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو یہ اختیار ہے کہ وہ آئین کے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والے کو الیکشن لڑنے سے روک سکے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ پوری قوم کو ملک کے مستقبل کے تناظر میں اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہوگا اور سیاسی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا، ورنہ آنے والا الیکشن پچھلے پانچ سالوں سے بھی بدتر حالات لے کر آئے گا۔
تبصرہ