موجودہ انتخابی نظام کے خلاف ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کی جائے گی۔ قاضی فیض الاسلام

مورخہ: 25 مارچ 2013ء

پاکستان عوامی تحریک ملک بھر کے 300 شہروں میں الیکشن ڈے پر پرامن دھرنے دے گی
گھوڑوں کا الیکشن عوام کا مقدر نہیں بدل سکتا۔ قاضی فیض الاسلام
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ ڈے پر دھرنے دیے جائیں گے
الیکشن کے نتائج ہمارے موقف کی سچائی عوام کے سامنے لے آئیں گے

پاکستان عوامی تحریک 300 شہروں میں الیکشن ڈے پر پرامن دھرنے دے گی جو پولنگ سٹیشنوں سے دور ہونگے۔ پورے ملک میں ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری نے ملک گیر ورکرز کنونشن میں گذشتہ روز نظام انتخاب کے خلاف جامع پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ ڈے پر دھرنے دیے جائیں گے جس میں ہر شہر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ عوام کی اکثریت جو ووٹ ڈالنے نہیں جاتی انہیں دھرنوں میں شرکت کی ترغیب دینے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ اطلاعات قاضی فیض الاسلام کے مطابق موجودہ نظام کے تحت ہونے والے الیکشن تھوڑے فرق کے ساتھ سابقہ نتائج کا ایکشن ری پلے ہو گا اور تبدیلی کے نعرے کرپٹ نظام کی گرد میں گم ہو کر قوم میں مزید مایوسی پھیلائیں گے۔ گھوڑوں کا الیکشن عوام کا مقدر نہیں بدل سکتا۔ پاکستان عوامی تحریک نظریاتی اور فکری تحریک ہے اس لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ تبدیلی کا بہترین ذریعہ بے شک الیکشن ہی ہیں مگر شرط یہ ہے کہ پراسس شفاف ہو۔ موجودہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے کی اہلیت نہیں رکھتا اس لئے اس جرم میں شرکت کر کے اپنا دامن آلودہ نہیں کر سکتے۔ الیکشن کے نتائج ہمارے موقف کی سچائی عوام کے سامنے لے آئیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top