شام کے عظیم محدث ڈاکٹر سعید رمضان البوطی کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اظہار تعزیت
گزشتہ جمعرات شام سے تعلق رکھنے والے عظیم اسلامی اسکالر، محدث اور شیخ ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی ایک مسجد میں بم دھماکے کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہو گئے ہیں۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
تراسی سالہ ڈاکٹر رمضان البوطی شام کے اسلامک اسکالرز کی ایسوسی ایشن کے صدر تھے اور وہاں اہلِ سنت کے عظیم مفتی تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی خدمت اسلام، تحفظ عقائد اہل سنت اور خارجی فتنوں کی سرکوبی کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی شہادت امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عالم اسلام کے اس عظیم سپوت کی الم ناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا ہے کہ قحط الرجال کے اس دور فتن میں ملت اسلامیہ کے لیے ایسے مینارہ علم و رشد کی شہادت کے واقعات ناقابل برداشت اور ناقابل تلافی ہیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین
تبصرہ