اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: ڈاکٹر طاہر القادری

مورخہ: 29 مارچ 2013ء

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور صدر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں ،ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ قتل و غارت ری میں ملوث عناصر کا کھوج لگایا جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے خود کش بم دھماکے میں ہلاک ہونیوالی خواتین اور ایف سی اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top