بڑے ڈیفالٹرز کیلئے نامزدگی فارم میں پہلے ہی چور دروازہ رکھا ہوا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

بڑے ڈاکو چھوٹ جائیں گے چند چوروں کو دکھاوے کیلئے دھرا جا رہا ہے
الیکشن کمیشن ’’کمیشن‘‘ کا الیکشن کرا رہا ہے اس لئے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے اسے مسترد کر دیں
لولی لنگڑی سکروٹنی جمہوریت کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے
عوام کو الیکشن میں آنے والے ہر امیدوار کے کوائف جاننے کا مکمل حق ہے۔
مک مکا الیکشن کمیشن چند سطحی اقدامات کر کے یہ باور کرا رہا ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرا رہا ہے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مک مکا الیکشن کمیشن کو صورتحال کا اندازہ تھا اس لئے وفاداروں نے بڑے ڈیفالٹرز کیلئے نامزدگی فارم میں پہلے ہی چور دروازہ رکھا ہوا ہے۔ عدالتوں اور مالیاتی اداروں سے با آسانی سٹے لے لیا جائے گا۔ بڑے ڈاکو چھوٹ جائیں گے چند چوروں کو دکھاوے کیلئے دھرا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ‘‘کمیشن’’ کا الیکشن کرا رہا ہے اس لئے عوام دھرنوں میں شرکت کر کے اسے مسترد کر دیں۔ لولی لنگڑی سکروٹنی جمہوریت کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے سکروٹنی کیلئے 30 روز یا کم از کم 14 دن کا مطالبہ اس لئے کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اس انتہائی اہم کام کیلئے مناسب وقت مل سکے۔ ممبران پارلیمنٹ ٹیکس چور اور قرضہ ہڑپ کرنے والے نہیں ہونے چاہیں۔ موجودہ نظام انتخاب دوبارہ ایسی پارلیمنٹ تشکیل دے گا جس میں غالب اکثریت قوم کے وسائل ہڑپ کرنے والوں کی ہو گی۔ عوام سے پانچ سال کیلئے ان ہی کے حقوق سے کھیلنے کا اختیار لینے والے سیاست کو پیشہ سمجھتے ہیں۔ وہ بیرون ملک پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کی تفصیلات جاری کرنے سے گریزاں کیوں ہے ؟عوام کو الیکشن میں آنے والے ہر امیدوار کے کوائف جاننے کا مکمل حق ہے۔ مک مکا الیکشن کمیشن چند سطحی اقدامات کر کے یہ باور کرا رہا ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرا رہا ہے۔

ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کی رسم ہی کو جمہوریت کہنے والوں کی آمریت کا یہ عالم ہے کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی کاروبار کر رہے ہیں۔ پارٹیاں جیتنے والے گھوڑوں کو ٹکٹ دے رہی ہیں اور متوسط اور غریب طبقے کے امیدواروں کو دھتکارا جا رہا ہے۔ پاکستان میں رائج جمہوریت میں عوام کو صرف ووٹ دینے کا حق ہے۔ ووٹ لینے کیلئے امیدوار کو جیتنے والا گھوڑا ہونا چاہیے۔ پاکستان عوامی تحریک سیاسی شعور کی بیداری کا مشن جاری رکھے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top