ڈاکٹر طاہرالقادری کے نبض شناس جانثار کارکنان تاریخ کارخ انقلاب کی جانب موڑنا جانتے ہیں: جاوید اصغر ججہ

مورخہ: 02 جون 2013ء

نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ منسلک ہوجائیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے نبض شناس جانثار کارکنان تاریخ کارخ انقلاب کی جانب موڑنا جانتے ہیں: جاوید اصغر ججہ

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ این اے 48 کے رہنما جاوید اصغر ججہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سکروٹنی کا مذاق اڑایا گیا تاکہ تبدیلی کا نام لینے والے دوبارہ تبدیلی کا نام نہ لے سکیں، تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ انقلاب کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی رہیں، تاریخ کا رخ موڑنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی شیطان صفت ذہنیت سے تبدیلی اور انقلاب کا رخ موڑ کر رکھ دیتے ہیں، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری کے جانثار نوجوان نبض شناس بھی ہیں اور تاریخ کا رخ انقلاب کی جانب موڑنا بھی جانتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک یوتھ ونگ اور منہاج القرآن یوتھ ونگ کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہزادعباسی، حافظ نواز، مبشر رندھاوا، محمد کامران، بلال عباسی، احسن قریشی، گل نصیب، شاہین اقبال، احمد مصطفوی، راجہ خرم، حمزہ بٹ، ثاقب بٹ، اور دیگر بھی موجود تھے۔ جاوید ججہ نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے اور انقلاب کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو خس و خاشاک کی طرح مٹا کر رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ کارکنان کے حدف کی تکمیل کے لئے ورکنگ پلان بنایا جا رہا ہے، ورکنگ پلان مکمل ہوتے ہی یوتھ ونگ کے جوان اپنے اپنے علاقوں اور گلی محلوں میں حقیقی تبدیلی کے لئے اپنے کام کا آغاز کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اگر تبدیلی چاہتی ہے تو نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ منسلک ہو جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top