لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب براءت کا اہتمام

مورخہ: 28 جون 2013ء

لودہراں: آہوں اور سسکیوں سے لبریز پرنور روحانی سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب براءت کا اہتمام تحریک منہاج القرآن نے کیا اس عظیم الشان پروگرام کا انعقاد بمقام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہوا جس میں اہل اسلام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے روٹھے ہوئے مولا کو منانے کے لیے مناجات کی۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کو بہت خوبصورت انداز میں سجایا گیا اور لائٹنگ کا مثالی انداز انتظام کیا گیا جس سے ماحول جگ مگ اور روحانی ہو گیا۔

پرو گرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری بشیر احمد نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ملک پاکستان کے معروف ثناء خواں بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدح سرا ہوئے۔ جن میں ملک اسلم حماد صدر تحریک، کاشف بشیر قادری، قاری عبد القیوم غوری، قاری اللہ دتہ مہروی، پروفیسر نعمان مصطفوی، ملک سلیم قادری اور مرزارومان رشید شامل تھے۔

منہاج نعت کونسل نے دف پہ نعت پیش کر کے محفل کو خوب گرمایا پروگرام کے پہلے حصے میں نعت خوانی کے علاوہ انفرادی نوافل اور وظائف کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اہل لودہراں اور نوجوان نسل ہزاروں کی تعداد میں جوق در جوق اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع میں تمام شرکاء زیارت قبرستان کے لیے گئے واپسی پر صلاۃ التسبیح کی جماعت قاری اللہ دتہ مہروی نے کروائی۔

بعد ازاں محفل ذکر ہوئی جس میں ملک اسلم حماد، قاری عبدالقیوم غوری، اظہر لنگاہ، سید مدثر شاہ، خواجہ احمد، نادر بھٹی، اللہ دتہ مہروی نے ذکر کروایا پھر محمد ظفر آفتاب بھٹی نے رقت انگیز دعا کروائی۔ذکر اور دعا کے دوران حاضرین یاد الٰہی میں گریا کناں ہوئے۔

سٹیج پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحاق خان، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، سابق نائب تحصیل ناظم الحاج شیخ افتخار الدین تاری، پیر سید شفیق شاہ بخاری، سینئر نائب صدر رانا اشرف علی خان، سابق سٹی ناظم حاجی غلام نازک آرائیں، ملک خالد ڈانور، احمد سعید جامی، نائب صدر تحریک منہاج القرآن ملک فیض بخش آرائیں، ملک حاجی احمد بخش نمایاں تھے۔

نقابت کے فرائض راقم الحروف رانا محمد ظاہر القادری اور نادر حسین سہروردی نے سرانجام دئیے۔ صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے مہمانان کے حضور کلمات اظہار تشکر پیش کیے۔ نعت خوانی کے بعد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شب برات کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔ جس نے حاضرین کے ایمان کو ایک نئی معراج بخشی۔

پروگرام کے شرکاء کے لئے ٹھنڈے پانی کا وافر انتظام کیا گیا اور آخر میں وافر مقدار میں سحری کا اہتمام کیا گیا۔تمام شرکاء نے پر تکلف سحری کی اور روزہ رکھا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، فوجی ظہور حسین، فوجی اعجاز، مہر فدا حسین، خورشید احمد، مرزا ارشد علی مغل، ملک عمر فاروق، سید مدثر شاہ، ملک اختر، پروفیسر جہانزیب، چودھری امیر علی، ملک کامران تاج، زاہد علی، مرزا ساجد مشتاق، ملک صداقت ارائیں، وسیم سجاد، خواجہ احمد، شیخ اشرف، مرزا جان محمد، مرزا محمد علی، ملک عامر، مہر مشتاق احمد، مہر غلام حسین، محمد عمر، محسن رضا بھٹہ، محمد سرفراز، محمد مبشر شاہ، محمد وسیم، ملک ہاشم آرائیں، کے علاوہ تحریک منہا ج القرآن کے جملہ فورمز ایم ایس ایم منہاج القرآن یوتھ لیگ کے علاوہ اڈا پل بہشتی ڈیرہ جنڈ حویلی نصیر خاں گوگڑآں کی تنظیمات نے اہم کردار ادا کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و سلامتی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔

رپورٹ:۔مرزا اسلم مصطفوی تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top