شہر اعتکاف 2013ء کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا
اعتکاف رجسٹریشن کے باعث ملک بھر کے تحریک منہاج القرآن کے دفاتر میں غیر معمولی رش
شہر اعتکاف 2013ء کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں اعتکاف رجسٹریشن کرانے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ بیرونی دنیا سے بھی کافی زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والی اعتکاف رجسٹریشن کے باعث ملک بھر کے تحریک منہاج القرآن کے دفاتر میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہر اعتکاف میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کی رجسٹریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں غیر معمولی روحانی ماحول میسر آتا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیتی دروس قرآن و تصوف ہزاروں افراد کی زندگیاں بدل دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شہر اعتکاف 2013ء کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اعتکاف جواد حامدنے مختلف شہروں میں اعتکاف کیلئے ہونے والی رجسٹریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جواد حامد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں اعتکاف کیلئے قبل از وقت ہونے والی رجسٹریشن کے باعث انتظامات کا معیار بہتر کرنے میں بہت زیادہ آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف 2013ء کا رجسٹریشن ڈیٹا مکمل طور پر 18رمضان المبارک تک مرکز کو وصول ہو جائے گا۔ جواد حامد نے 60 سے زائد انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے درمیان کوآرڈنیشن کیلئے کنٹرول روم بنانے کا بھی اعلان کیا۔
تبصرہ