قیام پاکستان کا مقصد ایساآزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ نوشابہ ضیاء

مورخہ: 13 اگست 2013ء

آج کا پاکستان علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ وقائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے افکارات سے انحراف کی تصویر پیش کر رہا ہے
ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف منظم جدوجہد نہ کی گئی تو حقیقی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔ فرح ناز
وطن عزیز کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویثرن اور اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے کام کرے۔ شاکرہ چوہدری
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پرماڈل ٹائون میں منعقد ہ سیمینار سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء نوشابہ ضیاء نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایساآزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائد کے مطابق اندرونی و بیرونی دبائوسے آزاد ہوکر عمل کرسکیں۔ انصاف اور مساوات کے اصول قائم کیے جائیں اور سب کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے جائیں لیکن افسوس کہ ہم نے قیام پاکستان کی حقیقت کو فراموش کرکے بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح کو تکلیف دی۔ آج کا پاکستان علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ وقائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے افکارات سے انحراف کی ایسی تصویر پیش کر رہا ہے جس میں خوشحالی، ترقی اور وقار کا کوئی رنگ دکھائی نہیں دیتا۔ شخصیات طاقت ور ہیں اور ادارے ایک دوسرے کے مقابل کھڑے اپنے وجود کے کھوکھلے پن کا احساس دلا رہے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں ملک و قوم کے مفادات کیلئے منشور کی سیاست سے کوسوں دور ہیں۔ ذاتی مفادات، لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کو تحفظ دینے والا انتخابی نظام عوام کی خوشحالی اور ملکی وقار اورترقی کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ’’قیام پاکستان کی حقیقی روح اور ہمار اقومی طرز عمل ‘‘ کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہ ہونے والے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر، فرح ناز، عائشہ شبیر، شاکرہ چوہدری اور دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے تحت انتخابات کی رسم سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمن کو پہچانیں جو موجودہ انتخابی نظام کی صورت میں ان کے حقوق کو ایک عفریت کی صورت میں ہڑپ کرنے کیلئے ایک دفعہ پھر تیار ہے۔ اگر ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف منظم جدوجہد نہ کی گئی تو حقیقی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی نظام کے خلاف جدوجہد مستقبل میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کا باعث ہو گی۔ شاکرہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے حکمران ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیتے تو پاکستان آج ایشیاء کی قیادت کر رہا ہوتا۔ وطن عزیز کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویثرن اور اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے کام کرے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شکل میں عالم اسلام کے پاس ایسی قیادت موجود ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top