پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی: بشیر حسین شاہ

مورخہ: 24 اگست 2013ء

دہشت گردی انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہو گی: بشیر حسین شاہ

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن این اے 49 کے صدر سید بشیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی فضا میں بڑھتے اضطراب اور بے چینی سے نجات کے لیے پوری قوم کو قرآن کریم کی تلاوت، کثرت درود وسلام اور اجتماعی توبہ و دعا کرنا ہو گی۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے ظلم وستم دہشت گردی، بدامنی، بھوک و افلاس سے نجات اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی، امن و سکون اور استحکام کے لیے قوم کو کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف منظم جدوجہد کرنا ہوگی۔

ہمیں بگاڑ کی اصلاح کے لیے انفرادی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی جدوجہد اور توبہ کو اپنانا ہو گا۔ اسی سے عوام کی اجتماعی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح اپنے گھروں میں آگ لگتی ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں اورصدقہ، خیرات، توبہ اور دعا کرنا شروع کردیتے ہیں اسی طرح ہمارا وطن عزیز بھی گھر کی مانند ہے۔ وطن سے محبت اور اس کا تحفظ ایمان کی علامت ہے۔ ہم سب کو مل کر اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اس کے حضور اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی اجتماعی معافی مانگنی چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top