شکرگڑھ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تقریب حسن کارکردگی ایوارڈ

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام صدیق میرج ہال میں چوہدری آفتاب احمد سیالوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب ِحسنِ کارگردگی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ زاہد فیاض مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی، سردار بشیر خان لودھی اور مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ حافظ شعیب طاہر نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان نے بھی شر کت کی۔

 

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ِمجید سے قاری محمد سعدی نے کیا جبکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت شیخ حسن ظہور نے پیش کئے۔ پروفیسر ڈاکٹرحافظ محمدشفیق (صدر منہاج علماء کونسل شکرگڑھ)نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ غلام سرور (ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)نے مہمانان گرامی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل رفیق جنرل سیکٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع نارووال نے بڑے احسن طریقے سے انجام دیے۔

اس موقع پر ساجد محمود بھٹی، سردار بشیر خان لودھی اور شعیب طاہر نے کارکنان کو بریف کیا۔ بعد ازاں کارکنان میں شیخ الاسلام کی طرف سے 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنے میں شرکت پر خصوصی اسناد تقسیم کی گئیں۔ MDF میں جن کارکنان نے خصوصی تعاون کیا ان کے لئے تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کی طرف سے خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ علاوہ ازیں یونین کونسل بارہ منگا کو 23 دسمبر سے 11 مئی اور روٹین ورک کے لحاظ سے بیسٹ یونین کا ایواڈ دیا گیا۔ شیخ زاہد فیاض نے آئندہ لائحہ عمل کے سلسلے میں خصوصی بریفنگ بھی دی۔

تقریب کا اختتام پر صاحبزادہ انتظار حسین نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعا پیش کی۔

رپورٹ ۔۔۔۔محمدارشد خان(سینیئرنائب ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top