ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کو عوام تک پہنچانے کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹانا کارکنوں پر فرض ہے۔ قاضی فیض الاسلام

پورے ملک سے عوام دشمن نظام کا بستر گول کر دیا جائے گا
نظام کی حقیقی تبدیلی کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار اہم ہوگا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور اب لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کے ساتھ متفق ہوکرایک کروڑ نمازیوں کے صف میں شامل ہونے کے لئے کشاں کشاں چلے آرہے ہیں۔ کارکن ایک کروڑ نمازیوں کی تیاریوں کے لئے دن رات ایک کردیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں اذان دے چکے ہیں اور اب اقامت ہوگی اور پورے ملک سے عوام دشمن نظام کا بستر گول کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کو عوام تک پہنچانے کے لئے ہردروازہ کھٹکھٹانا کارکنوں پر فرض ہے۔ ہم قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کاحقیقی پاکستان بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وہ پاکستان عوامی تحریک کی میڈیا ٹیم کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک اسلام آباد غضنفر کھوکھر، غلام علی خان، شمریز اعوان، غلام مصطفی نورانی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے تبدیلی کے ایجنڈے کوعوام تک پہنچانے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیانے پہلے بھی اہم رول ادا کیا او ر آنے والے وقت میں بھی میڈیا کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی ادارں کے سامنے کشکول اٹھا کرپھر رہے ہیں ان کی اپنی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ آئی ایم ایف کے قرض سے غریب عوام پر براہ راست بوجھ پڑتا ہے جبکہ حکمران طبقہ اسی پیسے کو اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔ اشیائے خورد و نوش تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور موجودہ حکومت کوئی واضح معاشی پالیسی نہیں دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کواس کی جڑسے اکھاڑ دیاجائے اور غریب عوام کے حقوق ان کی دہلیزپر مل سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top