قوموں کی تعمیر میں باشعور نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں، وحید مصطفوی

فیصل آباد ( ) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر وحید مصطفوی نے کہا ہے کہ MSM گزشتہ 19 سالوں سے تعلیمی اداروں میں فروغ تعلیم اور فروغ امن کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارامقصد اعلی تعلیمی معیار اور اسلام  کے آفاقی نظام کو طلباء تک پہنچانا ہے۔ قوموں کی تعمیر میں باشعور نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شعور کے لیے اچھے ماحول میں تعلیم و تربیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلباء یونین کے حق میں ہیں مگر کسی بھی گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کرے اور وہاں کے پرامن ماحول سے کھیلے۔ طلباء اپنا رشتہ اسلحہ کی بجائے کتاب سے جوڑیں اور معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ  کے لیے کردار ادا کریں۔ ایم ایس ایم طلبہ میں فروغ امن کے لیے رواداری اور الفتوں کا پیغام عام کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ کے 19 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صوبائی حلقہ 67 اور زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ ‘‘فروغ امن سیمینار’’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شہزاد، محمد ثاقب، قاسم جلال، سہیل مقصود، کاشف ایاز و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔  ضلعی صدر رانا تجمل حسین نے کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں۔ فروغ امن کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جدوجہد ہمارے لیے زاد راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ کی اولین ذمہ داری صرف اورصرف تعلیم کا حصول ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلبہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مہنگائی کے حالیہ طوفان کی وجہ سے طلبہ کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔علم کی اہمیت سے بہرہ ور قومیں اپنے ممالک میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں ۔لیکن پاکستان میں تعلیم کا حصول مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ کرپٹ نظام انتخاب ہے ۔ملک میں نظام تعلیم کو بہتر اور آسان بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top