قوم کو اب ڈاکٹر طاہر القادری کی باتیں اور ایجنڈا یاد آ رہا ہے۔ عمر ریاض عباسی

پاکستان عوامی تحریک کے اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمرریاض عباسی نے کہا کہ قوم کو اب ڈاکٹر طاہر القادری کی باتیں اور ان کا ایجنڈا یاد آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے 14 جنوری کے دھرنے تک ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم چلائی تو اس وقت کرپٹ سیاستدانوں نے اس پر تنقید کی لیکن آج ہر کوئی سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان اب بھی یہ نعرہ اپنے مفاد کیلئے لگا رہے ہیں لیکن ڈاکٹر طاہر القادری کا نعرہ وقت کی آواز تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو تو اب بھی اپنے بیرونی دوروں سے فرصت نہیں کہ وہ پاکستان کے حالات کو صحیح کرنے پر توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت ادا کرنے کی تیاری کریں جس کی امامت ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایسی جماعت ادا کی جائے گی کہ کرپٹ سیاسی نظام سمندر برد ہو گا اور یزیدی دور سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top