سید محمد نعیم شاہ (منہاجین) کے بڑے بھائی سید محمد ہاشم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

گذشتہ روز سینئر منہاجین سید محمد نعیم شاہ (ڈنمارک) کے بڑے بھائی سید محمد ہاشم کوئٹہ میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی وفات پر بانی وسرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک وجملہ سٹاف ممبران امورخارجہ، یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ اور ناظم بلال اوپل سمیت جملہ عہدیداران نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی۔

سید محمد نعیم شاہ سے تعزیت کیلئے پاکستان میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

0333-79-29-945   ، 0331-310 3304

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top