اساتذہ کو معاشی طور پر آسودہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوناچاہیے، شاہد لطیف
غربت، افلاس، بے روز گاری، مہنگائی اور پسماندگی جہالت ہی کا شاخسانہ
ہیں
طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے ہی معاشرے میں مساوات کے قیام کی بنیاد رکھی جاسکتی
ہے
وہی معلم معاشرے میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے جو معاشی طور پر خوشحال ہے اس لیے اساتذہ کو معاشی طور پر آسودہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوناچاہیے۔ آج ایک سازش کے تحت دینی او ر دنیاوی علم میں تفریق پیدا کی گئی ہے اور اسی طرح قدیم اور جدید علوم کو الگ الگ کردیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملت کے اس مرض کی تشخیص کی اور اس کے زوال کے اسباب میں سے جہالت کو ایک بڑا سبب قرار دیا اور تنگ نظری، انتہا پسندی، فرقہ واریت کو اس کی علامات قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر شاہد لطیف نے ٹیچرز ٹریننگ کیمپ کی تیاری کے سلسلے بنائی کمیٹیوں کے عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران بھٹی، خالد بٹ، سیف اللہ بھٹی، علی وقار قادری، رضوان رسول اور عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔ شاہد لطیف نے تعلیمی نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اس تبدیلی کا آغاز کرنے کے شعور سے کوسوں دور ہے اس کے لیے ذہن سازی کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے اس خواب کو حقیقت دینے کے لیے کوشاں ہے کہ وہ اس قوم کو 100 علی گڑھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غربت، افلاس، بے روز گاری، مہنگائی اور پسماندگی جہالت ہی کا شاخسانہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے اور علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرہ استاد کو وہ حیثیت دینے سے قاصر ہے جس کا وہ حق دار ہے۔
تبصرہ