امن، انصاف اور روزگار حکمرانوں کی نہیں پاکستان کے غریبوں کی ضرورت ہے۔ خرم نواز گنڈا پور

حکمرانوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں
امن کے ساتھ تبدیلی کیلئے موقع نہ دیا گیا تو پھر تبدیلی کوئی اور رنگ اختیار کر لے گی

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ امن، انصاف اور روزگار حکمرانوں کی نہیں پاکستان کے شہریوں اور غریبوں کی ضرورت ہے، حکمرانوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ مہنگائی، دہشت گردی، عدم انصاف سے تنگ عوام جب سڑکوں پر آتے ہیں تو اسے جمہوریت کے خلاف سازش کہا جاتا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت مقتدر طبقے نے مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے کے سوا کچھ نہیں کیا مگر اب اسکا راستہ مزید نہیں روکا جا سکے گاکیونکہ پاکستان عوامی تحریک کی ملک میں انقلاب کیلئے جماعت کھڑی ہونے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری افضل گجر، حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا اور بشیر اور حاجی عبد الخالق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلانا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سرمایہ داراورغریبوں کا خون چوس کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے مزدور کی کمائی سے فائدہ اٹھائیں ہمیں یہ نظام قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامت اور عزم مصمم کے ساتھ اپنی جدوجہد کو انقلاب تک جاری رکھیں گے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانا چاہتے ہیں تو انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں شامل ہو نا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top