بحرین: فیض الحسن قادری کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور (محمد وسیم افضل) گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے صدر فیض الحسن قادری کے والد محترم بوجہ علالت فیصل آباد، پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین و دیگر سٹاف ممبران نے فیض الحسن قادری سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے فیض الحسن قادری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ان کے والد کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔
تبصرہ