ڈاکٹر محمد طاہر القادری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے آج ایران میں ملاقات کریں گے

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے ایڈوائزر ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری وفد کے ہمراہ آج کل ایران کے دورہ پر ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری دورہ کے دوران آج ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایران کے دورہ کے دوران انہوں نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے ایڈوائزر ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات میں خطے کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور امن کے قیام کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایران کا یہ دورہ خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ عالمی برادری میں دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا موقف بڑی توجہ سے سنا جاتا ہے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے اعتدال پسند اسے انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top