عوام گھروں میں بیٹھنے کی بجائے 11مئی کو ناصر باغ پہنچیں۔ غلام فرید

مورخہ: 07 مئی 2014ء

انقلاب کے علاوہ اب دوسرا کوئی راستہ نہیں رہ گیا
عوام اگر اپنا مقدر بدلنا چاہتی ہیں تو ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دے
11 مئی کو لاہور کی سڑکوں پر انسانوں کا سیلاب آئے گا

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ 11 مئی کو لاہور کی سڑکوں پر انسانوں کا سیلاب آئے گا۔ عوام گھروں میں بیٹھنے کی بجائے 11مئی کو ناصر باغ پہنچیں۔ لانگ مارچ میں انقلاب کی اذان دی تھی 11مئی کو اقامت کہیں گے۔ اب خاک نشینوں کے اٹھنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہم حکومت کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں احتجاج کی تیاریاں زور و شور سے مکمل کی جا رہی ہیں۔ موجودہ الیکشن کمیشن غیر آئینی اورکرپٹ لوگوں کا بنایا ہواہے اس میں کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف ہے جو دھونس، دھاندلی اور دھن پر قائم ہے۔ ہم اس کرپٹ نظام کی آخری اینٹ تک اکھاڑ پھینکیں گے۔ عوام اگر اپنا مقدر بدلنا چاہتی ہیں تو ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راشد چوہدری، میاں صدیق، طیب رندھ، شہباز بٹ اور مقرب سلطان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج کرپٹ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، پڑھے لکھے نوجوان سڑکوں پردھکے کھانے پر مجبور ہیں اور کرپٹ سرمایہ دار اور ان کے بچے اسمبلیوں میں بیٹھ کر موجیں کر رہے ہیں۔ امیر امیر تر اور غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پانی کی عدم دستیابی اور CNGکی لمبی لائنوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ انقلاب کے علاوہ اب دوسرا کوئی راستہ نہیں رہ گیا۔ ملک میں بدمعاشی، غنڈہ گردی، اختیارات کاا رتکاز، دہشت گردی اور بد ترین آمریت تو ہے مگر جمہوریت ہر گز نہیں ہے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کا مینڈیٹ چرانے والے آئین اور حقیقی جمہوریت کے دشمن ہیں انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔ 11مئی کا احتجاج ملک میں آنے والے سبز انقلاب کا آغاز ہو گا۔ عوام ظالم نظام اور اسکے محافظوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top