گوجر خان: مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک احمد نواز انجم کی آستانہ عالیہ کرم آباد شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب الرحمن سے ملاقات

مورخہ: 06 اگست 2014ء

گوجرخان: سلسلہ نقیبیہ کے خلیفہ اور آستانہ عالیہ کرم آباد شریف مسہ کسوال کے سجادہ نشین پیر حبیب الرحمن المعروف بلھے شاہ نے احمد نواز انجم مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک سے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی، پیر حبیب الرحمن نے اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی ایجنڈے سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اپنے 10 ہزار مریدین کے ہمراہ عوامی انقلاب میں شرکت کا اعلان کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے 10 ہزار مریدین کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کا گوجر خان میں استقبال کروں گا، ہم حسینیت کے علمبردار ہیں اور ہماری جنگ اس یزیدی نظام کے خلاف ہے۔ اس حسینی مشن میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اسے ہم دور کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد ریاست قادری، عبدالستار نیازی اور محمد نعیم چوہدری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top