توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر پوپ فرانسس کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سہیل احمد رضا

لاہور(16 جنوری 2015) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی شان کے خلاف توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے اعظم پوپ فرانسس کا اس مذموم واقعہ کی مذمت کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے اس واقعہ کو مذاہب کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے بین المذاہب رواداری کی مثال قائم کی ہے۔ بین الاقوامی امن کے قیام کے خلاف اس طرح کی ناپاک کارروائیاں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ اسلام، امن اور عالمی امن کا داعی ایک عالمگیر مذہب ہے، دریں اثناء انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پوپ فرانسس کے نمائندہ خصوصی فادر ڈاکٹر جیمز چنن کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اسی طرح ممتاز سکھ رہنما سردار بشن سنگھ کے والد کی وفات پر بھی ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ خدا پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top