یونان: عرفان القرآن کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریبِ رُونمائی مؤرخہ 2 مئی 2017 کو ایتھنز، یونان کے علاقہ نیکیا کے معروف دیموس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تقریب میں سفیر پاکستان یونان خالد عثمان قیصر مہمان خصوصی تھے جبکہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر محمد ظلِ حسن (سپین)، فیصل نجیب جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل (ڈنمارک)، محمد اقبال وڑائچ صدر منہاج یورپین کونسل زون 3 (اٹلی) اور عمیر حسین الطاف جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل زون 3 (آسٹریا)، بیگم سفیر پاکستان یونان اور پاکستان ویمن گروپ گریس کے علاوہ یونان بھر سے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت بلبل منہاج سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان نے حاصل کی، نقابت کے فرائض سید محمد جمیل نے ادا کیئے۔
Dr. Hassan Qadri attends and speaks at the Irfan-ul-Quran Greek Translation launching ceremony in Greece. pic.twitter.com/2bIIliUm6y
— Dr. Hassan Qadri (@DrHassanQadri) May 3, 2017
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی تنظیم کو اس عظیم تاریخ ساز کارنامے پر مبارک باد پیش، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یہ ترجمہ موجودہ اور آنے والے حالات کے عین مطابق ہے جس کو انتہائی آسان انداز میں پیش کیا گیا۔
تقریب میں سابق منسٹر منسٹری آف پبلک آرڈر Mr Let General Elefterios Oikonomou، سابق سیکرٹری جنرل منسٹری آف انٹیرئیر اینڈ منسٹری آف پبلک آرڈر Mr Patrokolos Georgiadis، مذہبی رہنما V.Rev.Ignatios Stavropoulos اور Dr.Alexandras AthanasiouSpecial Consultant Pepe For Eurpion Programes Greek Translation For Fatwa اظہار خیال کیا۔
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے اس تاریخ ساز کارنامے پر گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے نو منتخب شدہ عہدیداران سے حلف بھی لیا۔
تقریب کے اختتام پر ٹرانسلیٹر کمپنی کے ڈائریکٹر سمیت تمام یونانی مہمانان گرامی کو اعزازی اسناد کے ساتھ یونانی زبان میں عرفان القرآن کے نسخے اور فتویٰ کی کاپیاں بطور تحفہ دی گئیں۔
رپورٹ: قاری مدثر مصطفیٰ
تبصرہ