شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی کے موقع پر شہر اعتکاف میں قرآن خوانی

مورخہ: 17 جون 2017ء

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی کے موقع پر شہر اعتکاف میں قرآن خوانی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حکمرانوں کے ذمے عوام کے جان و مال کی حفاظت تھی وہ قاتل اور ڈاکو بن گئے۔ دہشتگرد گروپوں نے ہزاروں جانیں لے لیں کسی کو پرواہ نہیں، کیونکہ دہشتگردوں کے سپورٹرز ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے وفا داری ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آخری سانس تک قصاص مانگتے رہیں گے۔ قاتل ٹولے کو ڈھیل ملی ہوئی ہے انکی پکڑ ضرور ہو گی۔

قرآن خوانی کی تقریب میں پاکستان بھر سے آ ئے ہوئے ہزاروں معتکفین شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء بھی شریک تھے۔ فاتحہ خوانی میں ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، حماد مصطفیٰ، فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، رفیق نجم، جی ایم ملک، سردار شاکر مزاری، ساجد بھٹی سمیت بڑی تعداد میں عہدے دار اور کارکنان شریک تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہ کمیشن وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود بنایا تھا اور اسکی رپورٹ کو پبلک کرنے کا قوم سے وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے کارکنوں کی یہ قربانیاں ظالم نظام کے خاتمے کیلئے ہیں یہ خون ضائع نہیں جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء لطیف کھوسہ اور سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے شہر اعتکاف میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عوامی تحریک کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ یہ ظلم ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top