ڈاکٹر طاہرالقادری سہ روزہ علوم الحدیث کانفرنس سے خطاب کریں گے

کانفرنس میں شرکت کیلئے 25 سو سے زائد علما، سکالرز نے رجسٹریشن کروا لی
تمام مکتب فکر کے علماء کانفرنس میں شریک ہو رہے ہیں: منہاج القرآن علماء کونسل

لاہور (4 اکتوبر 2017) تحریک منہاج القرآن علما کونسل کے زیراہتمام سہ روزہ علمی و تحقیقی علوم الحدیث کانفرنس 7 سے 9 اکتوبر جامع المنہاج بغداد ٹاؤن میں منعقد ہو گی، اس کانفرنس میں 25 سوسے زائد شیوخ الحدیث، علماء، مذہبی سکالرز، یونیورسٹیز کے ہیڈ آف اسلامک سٹڈیز اور ایم فل کے طلباء نے شرکت کیلئے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ دورہ علوم الحدیث کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی لیکچرز دینگے اور علوم الحدیث کے علمی، تحقیقی و جدید فنی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ موضوع اور افادیت کے اعتبار سے اس منفرد سہ روز علوم الحدیث کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علماء بھی شریک ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری علم انواع و مصطلحات الحدیث، قواعد الجرح والتعدیل، علم طبقات الرجال، علم مراتب کتب الحدیث و دیگر علمی مباحث و احکام پرخصوصی لیکچرز دینگے اور سوال وجواب کی خصوصی نشست بھی ہو گی، اس سہ روزہ کانفرنس میں شریک ہونیوالے علما و سکا لرز کے قیام و طعام کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ میر آصف اکبر، علامہ امداد اللہ قادری نے کہا ہے کہ اس منفرد اور اہم علمی کانفرنس کا انعقاد تحریک منہاج القرآن کا ایک علم پرور اقدام ہے جس میں بلا تفریق تمام جامعات، مدارس اور سکول آف تھاٹ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ علماء رہنماؤں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ایک خالصتاً علمی، تحقیقی تحریک ہے جو ’’لا تفرقو ‘‘ کے قرآنی احکامات کی روشنی میں دین محمدی کا پیغام قریہ قریہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہ روزہ کانفرنس کے انعقاد سے مذہبی حلقوں میں ایک نئے علمی، تحقیقی کلچر کی بنیاد پڑے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top