ڈاکٹر طاہرالقادری کا خرم شہزاد کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 11 مئی 2018ء

لاہور (11 مئی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، معروف ثناء خوان مصطفی ﷺ خرم شہزاد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خرم شہزاد کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نیک اور پرہیزگار انسان تھے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، عین الحق بغدادی، شاہد لطیف، ثناء اللہ خان، حافظ غلام فرید، رانا فیصل، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر حافظ صابر نقشبندی، کرنل (ر) فضل مہدی، جواد حامد، ایوب انصاری، میاں طاہر یعقوب، شہزاد رسول، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ ودیگر نے بھی خرم شہزاد کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خدا ترس انسان تھے، اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔

مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں منڈی بہاؤ الدین (پھالیہ) میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کا اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اور جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں خصوصی دعا و فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top