سہیل احمد رضا کی نو منتخب اقلیتی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد

شنیلا روتھ، سردار مہندر پال سنگھ، روی کمار، مہیش کمار ملانی کو ٹیلیفون

لاہور (28 جولائی 2018) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے اقلیتی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد دی۔ سہیل احمد رضا نے نو منتخب ایم این اے شنیلا روتھ، ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ، ایم پی اے روی کمار، کے پی کے اور تھر پارکر سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی مہیش کمار ملانی کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اقلیتی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقلیتی رہنما اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو، سکھ اور مسیحی رہنما اسمبلیوں میں اقلیتوں کے تحفظ، حقوق، مسائل کے حل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top