تحریک منہاج القران ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیر اہتمام 11 نومبر 2018ء کو استقبال ربیع الاول شریف کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا، جسمیں سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ریلی کی قیادت ڈوویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، ڈسٹرکٹ صدر تحریک سید ابو دائود شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ناظم ویلفیئرشیخ محمد اشرف حیدری نائب صدر PAT رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔

جلوس میں شہر فریدؒ سے وابستہ بڑے سیاسی، سماجی، مذہبی و غیر مذہبی تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ میڈیا ے احباب نے بھی شمولت کی۔ ان کے علاہ ضلعی صدر منہاج علماء و مشائخ کونسل پاکپتن شریف علامہ محمد یار گوہر، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک میاں اسرار سُسل، تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک ماسٹر محمد رمضان، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ صدر MSM مبشر الزماں صدیقی اور دیوان عثمان فرید چشتی بھی جلوس کے شرکاء میں شامل تھے۔

مشعل بردار جلوس کا باقاعدہ آغاز مغرب کی نماز کے فوری بعد دربار بابا فریدالدین گنج شکر ؒ سے ہوا اور پورا شہر آئو کہ سب حضور ﷺ سے عہد وفا کریں، حضور آپ ﷺ آئے تو دل جگمگائے، دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کر دے، مرحبا یا مصطفی ٰﷺ، مرحبا یا مصطفی ﷺ کی صدائوں سے گونج اُٹھا۔ اس موقع پر شرکائے مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صدر سید ابو داؤد شاہ بخاری نے کہا کہ آقا ء دو عالم ﷺ کے دیے ہوئے نظام کی پیروی کر تے ہوئے ہی ہم دُنیا میں انقلاب بپا کر سکتے ہیں۔

مشعل بردار جلوس پُر شگاف نعروں کیساتھ ٹائون ہال نگینہ چوک، کالج روڈ سے ہوتا ہوا بجلی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ مشعل بردار جلوس کے اختتام پر سر پرست تحریک رانا منظور علی نے پورے عالم اسلام کیلئے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد از جلد صحت یابی و بانی تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن حاجی عبدالرئوف مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دُعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top