منہاج یوتھ لیگ کے 30 ویں یومِ تاسیس پر محفلِ سماع

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 30 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ محفل سماع میں آصف علی سنتو قوال نے قوالیاں پیش کیں۔

محفلِ سماع میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم نے بھی شرکت کی۔

محفل سماع میں قوال آصف علی سنتو نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے منہاج یوتھ لیگ کی مرکزی قیادت اور پوری ٹیم کو مشن کے پیغام کے فروغ اور شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کے 30 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top